Friday, June 22, 2012

ایک نئے فتنے کی آہٹ, Urdu Section, NewAgeIslam.com

Urdu Section
ایک نئے فتنے کی آہٹ

مولانا ندیم الواجدی

ملک میں عام انتخابات عنقریب منعقہ ہونے والے ہیں، مسلمان اگر سیاسی بصیرت کے ساتھ اتحاد کا مظاہر ہ کریں تو وہ اس ملک میں ایک بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھر سکتے ہیں، یہ ایک سیکولر جمہوری ملک ہے، یہاں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے ،ہر پانچ سال کے بعد اس ملک کے عوام کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی پسند کے لوگوں کو پارلیامنٹ اورصوبائی اسمبلیوں میں چن کر بھیجیں،اس کے لئے انتخاب کا طریقۂ کار اختیار کیا گیا ہے، مسلمان یہاں اچھی خاصی تعداد میں ہیں اور انہیں بھی آئین نے اپنے نمائندے منتخب کر کے پارلیامنٹ میں بھیجنے کا حق دیا ہے، پارلیامنٹ کی کم از کم دوسوسیٹیں ایسی ہیں جن میں مسلم ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے، یہی وجہ ہیکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مسلمانوں کی طرف للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتی ہیں ، بعض جماعتیں مسلمانوں کو اپنا ووٹ بینک تصور کرتی ہیں اور بعض جماعتیں خالصتاً مسلم دشمنی کے نعرے بلند کر کے ہندوووٹ اکٹھا کرنے میں لگ جاتی ہیں، اس منفی رویے سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں کا ووٹ سیاسی پارٹیوں کے لئے کس قدر اہمیت کا حامل ہے مگر خود مسلمانوں کو اپنے ووٹ کی قدروقیمت کا اندازہ نہیں ہے ،مسلمانوں میں باشعور قیادت کے فقدان نے مسلم رائے دہندگان کو بکھراؤ اور انتشار کی یہ کیفیت کچھ زیادہ ہی محسوس کی جارہی ہے۔ معمولی شعور رکھنے والا شخص بھی یہ بات اچھی طرح جانتا ہے کہ ساٹھ سال گزرنے کے بعد بھی مسلماناس ملک کی حکومت میں غیر معمولی مددی قوت کے باوجود اپنی جگہ نہیں بنا سکے ، حکومتیں تشکیل دینے میں ان کا ووٹ فیصلہ کن رول ادا کرتا ہے اور ٹاپ بات اقتدار اور اختیار کی آتی ہے تو وہ حاشیے پر پہنچ کر کھڑے ہوجاتے ہیں، مسلمان اس ملک میں دلتوں سے بھی بدتر زندگی گزار نے پر مجبور ہیں، یہ میں نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کہہ رہی ہے کہ نہ ہم حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر ہیں نہ ملک کے داخلی نظام پر ہماری پکڑ ہے ،نہ ہم خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،تعلیمی اداروں میں ،تجارتی مراکز میں ، سرکاری ملازمتوں میں ہماری نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، اس محرومی کا علاج کیا ہے ، ہم اس کا تدارک کیسے کرسکتے ہیں اس سوال کی صدائے بازگشت گزشتہ ساٹھ سالوں سے فضاؤں میں گونج رہی ہے مگر اس کا جواب کسیکے پاس نہیں ہے، جو لوگ مسلمانوں کی قیادت کا دعویٰ کرتے ہیں وہ اس کا جواب دینا نہیں

http://www.newageislam.com/urdu-section/ایک-نئے-فتنے-کی-آہٹ/d/1246


No comments:

Post a Comment