Tuesday, March 10, 2015

What is Extremism? انتہا پسندی کیا ہے؟

What is Extremism? انتہا پسندی کیا ہے؟





 نیو ایج اسلام کے لئے مولانا وحید الدین خان
18 فروری، 2015
انتہا پسندی یا عربی زبان میں لفظ ‘غلو’ قوانین الہی کے حدود کو پامال کرنے کا نام ہے۔ ان حدود کی خلاف ورزی غلط جگہ پر توجہ مرکوز کرنے کا نتیجہ ہے، یعنی جس چیز پر توجہ دینی چاہیے اسے چھوڑ کر کسی اور چیز پر زیادہ زور دینا۔ مسلمانوں کے درمیان اس کی ایک مثال سیاست پر ان کا ضروری توجہ دینا ہے۔ اسلام میں سیاست کو یا تو جزوی یا ذیلی حیثیت حاصل ہے۔ اور اسی طرح اسے مکمل دین اسلام کی توضیح و تشریح کی بنیاد سمجھنا مناسب حد سے تجاوز کرنا ہے۔ اور یہ انتہا پسندی کی ایک شکل ہے۔
ایک بار میں اس مسئلے پر کسی سے گفتگو کر رہا تھا تبھی اس نے مجھ سے کہا کہ: " آپ لوگوں کو خدا کی دعوت دینے اور اس سے متعلق مسائل پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں یہ بھی تو انتہا پسندی کی ایک شکل ہے!"
میں نے اسے جواب دیا کہ : "بالکل نہیں! لوگوں کو خدا کی دعوت دینا یقینی طور پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی انتہائی اہم سنت ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی مقصد سے بھیجا گیا تھا۔ لیکن آج معاملہ ایسا ہے کہ مسلمانوں کو جنہیں خدا کی دعوت دینے کے لیے بھیجا گیا تھا وہ انہیں ہی غلطی سے اپنا حریف سمجھ بیٹھے ہیں۔ اور اس طرح، وہ لوگوں کو خدا کی دعوت دینے کی تعلیم کو فراموش کر بیٹھے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس سنت نبوی کو بحال کرنے کو اتنی اہمیت دیتا ہوں۔ میں اسے (مقصد پر) 'توجہ دینا' کہوں گا 'توجہ کو کہیں اور مبذول کرنا نہیں'۔ "
مذہب کی معنویت کے بارے میں انتہا پسندی کبھی نہیں ہوتی۔ بلکہ، انتہاء پسندی ہمیشہ مذہب کے ظاہری معمولات اور روایات کے بارے میں ہوتی ہے۔ مذہب کی معنویت پر زور دینا ہمیشہ ضروری ہے، در حقیقت قرآن کی بھی یہی تعلیم ہے اور حدیث سے بھی ہمیں یہی درس ملتا ہے۔ اس سے کسی شخص کی زندگی میں ایمان کی روح ڈالنے میں مدد ملتی ہے۔ اور جب ایسا کیاجاتا ہے ایمان کے دوسرے پہلوؤں میں بھی خود بخود زندگی پیدا ہو جاتی ہے۔
ایمان کی روح پر زور دینا ہمیشہ ضروری ہے۔ لیکن جہاں تک ایمان کے ظاہری معمولات اور روایات کا تعلق ہے تو لوگوں کو اس میں نرم مزاجی سے کام لینا چاہیے اور تمام قسم کی انتہا پسندی سے پرہیز کرنا چاہیے۔
'مذہبی حکمت' کے ساتھ کام کرنے کےلیے آپ کو ہمیشہ یہ اہم فرق ذہن میں رکھنا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment